پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کل رات کولمبو کے لیے روانہ ہونا ہے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد سے واپسی پر کراچی کیلئے فلائٹ ملنا مشکل ہے جس کے باعث قومی کرکٹرز حارث رؤف کے ولیمے میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
دوسری جانب بیشتر کھلاڑی کراچی ہی میں جمعہ کی شام (آج) شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے، جس کے بعد پلئیرز دورہ سری لنکا کے لیے ہفتہ کی شب دبئی کے راستے کولمبو روانہ ہوجائیں گے۔