پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر بننے کو تیار: رپورٹ

کرکٹ کے حلقوں کے لیے بڑی خبر آگئی، ایشین کرکٹ کونسل کا اگلا صدر پاکستان سے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے صدر کے منصب پر فائز کرنے کی تصدیق کردی گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر کی مدت دو سال ہوگی۔ محسن نقوی اگلے سال جنوری سے عہدہ سنبھالیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے صدر ہوں گے۔  اے سی سی کے نئےصدرکی مدت دو سال کے لیے ہوگی،اے سی سی کے نئے صدر کی مدت کا آغازجنوری 2025 سے ہوگا۔ 
پاکستان کو ایشین کرکٹ کانسل کی صدارت کےاختیارات اے سی سی اجلاس میں دیے گئےتھے،ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس جنوری 2024 میں بالی میں ہوا تھا۔ 
بالی میں ہونےوالے اے سی سی کے اجلاس میں موجودہ صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل جےشاہ کو ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔