پی سی بی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے چار کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیے۔ ان کھلاڑیوں کو بالترتیب یارکشائر، وارکشائر، گلیمورگن اور ہیمپشائر کے لیے کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے برطانیہ میں جاری انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے چار قومی کرکٹرز کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیے ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو بالترتیب یارکشائر، وارکشائر، گلیمورگن اور ہیمپشائر کے لیے کھیلنے کے لیے اجازت دی گئی ہے۔
یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ہوم 20 سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ سے باہر ہونے کی وجہ سے غیر ملکی لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔
غور طلب بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور 18 اپریل کو راولپنڈی میں افتتاحی میچ میں اس کا مقابلہ مین ان گرین سے ہونا ہے۔
پاکستانی اسکواڈ:
بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان۔
ریزروپلیئرز: حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (سی)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میکونچی، زیک فولکس، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (ڈبلیو کے) ایش سودھی۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈٹی 20 سیریزکاشیڈول:
18 اپریل: پہلا ٹی 20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
20 اپریل: دوسرا ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
21 اپریل: تیسرا،ٹی20 میچ، راولپنڈی (شام 7 بجے)
25 اپریل: چوتھا،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)
27 اپریل: پانچواں،ٹی 20 میچ، لاہور (شام 7 بجے)