نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بولنگ شروع کردی  

نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بولنگ شروع کردی  

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے بعد چھوٹے رن اَپ کے ساتھ بولنگ شروع کردی۔ 

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں نسیم شاہ کے ری ہبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ڈاکٹر اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔ 
نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ کل سے باقاعدہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی شروع کریں گے۔  
فاسٹ بولر ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔ 
 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا، اب بوعرڈ نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ قومی ٹیم کے باصلاحیت پیسر تیزی سے روبصحت ہیں اور شائقین کرکٹ کو بہت جلد گرائونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔