سال 2024-25 سیزن: کون سا اسٹیڈیم سب سے زیادہ میچزکی میزبانی کرےگا؟

پی سی بی نے اربوں روپے کی اہم لاگت کے باوجود فروری تا مارچ 2025 میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے صرف سات ماہ قبل ان منصوبوں کا آغاز کیا۔ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہوم اور اوے انٹرنیشنل سیزن کی تفیصلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا قدم آئی سی سی کی ہدایات پر نہیں اٹھایاگیا۔ 
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سب سے زیادہ 3 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی اور ملتان 2، 2 میچزکی میزبانی کریں گے۔ 
پاکستان میں بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کے لئے کراچی، ملتان اور راولپنڈی جائے گی۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کراچی اور ملتان میں کھیلے گی۔  
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز ملتان میں 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ 
دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لئے قذافی اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن اور نئے سرے سے ڈیزائن اور تعمیر نو کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے اسے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی نہیں دی گئی ہے، تاہم توقع ہے کہ 19 فروری سے 9 مارچ تک زیادہ تر ہائی پروفائل میچز کے لئے اسٹیڈیم تیار ہوجائےگا۔