پہلا ٹی20: پاکستان کا کیویز کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ   

پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بولنگ اٹیک میں کپتان شاہین شاہ آفریدی ایکشن میں نظر آئے۔ 
اکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ابتداء میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا کر کیویز کے ٹاپ آرڈر کا شکار کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف عباس آفریدی اور اسامہ میرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو آج ڈیبیو کریں گے۔ 
اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ نپی تلی بیٹنگ کرکے گرین شرٹس کیخلاف بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ 
پاکستان کا اسکواڈ: 
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، حارث روف، عباس آفریدی۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم ملنے، میتھیو ہنری، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، بین سیئرز۔