پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
گراؤنڈ اسٹاف کے ایک ذریعے نے ایک مقامی نیوز چینل کو بتایا کہ میچ کے لیے بیٹنگ کے لیے موزوں پچ تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسم حال ہی میں گرم ہوا ہے، جس کی وجہ سے پچ خشک ہوگئی ہے، جس سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا اورکرکٹ شائقین کے لیےایک تفریحی میچ فراہم کرنے کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہاں، یہ ایک اچھی بیٹنگ پچ ہوگی۔ ہم نے پچھلے کچھ دنوں سے بہت محنت کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ پچ پر 180 پلس اسکور بنایا جا سکتا ہے۔‘‘
گرائونڈ اسٹاف کے ایک ذریعے نے بتایا کہ موسم بھی بہتر ہے اور پچ کی کنڈیشن بھی بہت اچھی ہے، امید ہے کہ آج اک میچ زبردست ہوگا۔
مزید برآں، لاہور میں آج موسم جزوی طور پر گرم رہے گا، دن بھر دھوپ رہنے کے باعث موسم شام کے اوقات میں بھی گرم رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ آج رات کے لیے موسم کی پیش گوئی 24 درجہ سینٹی گریڈ کے کم درجہ حرارت کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور آج کے میچ کی فاتح ٹیم کو سیریز کی ٹرافی کے حصول میں برتری حاصل ہوگی۔