نسیم شاہ کورونا کا شکار، انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ انہیں نمونیا کا مرض لاحق ہے۔

انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران نسیم شاہ سات ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں سے محض ایک میچ کھیل سکے ہیں تاہم انہیں پانچویں میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بخار اور چیسٹ انفیکشن کی شکایت پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ دو دن سے وہاں زیر علاج ہیں اور کورونا رپورٹ مثبت انے پر چند دن انہیں مزید وہاں داخل رہنا ہوگا۔