پی ایس ایل 9: پی سی بی نے پلے آف اور فائنل کے لیےمیچ آفیشلزکا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے تھری پلے آف اور فائنل میچ کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے، جو 14 سے 18 مارچ تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
پی ایس ایل کے 14 مارچ کو ہونے والے کوالیفائر رائونڈ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے ساتھ روشن ماہنامہ میچ ریفری اور علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ راشد ریاض اور فیصل آفریدی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 15 مارچ کو ہونے والے ایلیمنیٹر 1 کی قیادت میچ ریفری محمد جاوید کریں گے، جبکہ احسن رضا اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آصف یعقوب اور راشد ریاض بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔ 
اسی طرح 
16 مارچ کو ہونے والے ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائر کا ہارنے والا اور ایلیمنیٹر 1 کا فاتح شامل ہوگا، جس میں محمد جاوید میچ ریفری اور رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ احسن رضا اور فیصل آفریدی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔ 
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 18 مارچ کو ہونے والے فائنل مقابلے میں، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ روشن مہاناما فائنل کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ احسن رضا اور آصف یعقوب بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔