ملک میں جاری پی ایس ایل 9 میں شامل تمام ٹیموں کے لیے پلے آف تک رسائی حاصل کرنے کی اہلیت کا نیامنظرنامہ سامنے آگیا۔
جمعہ کو راولپنڈی میں پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تصادم سے پہلے، دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو میں پلے آف کوالیفائی کرنے کے لیے ایک اہم جنگ میں مصروف ہیں۔
نو پوائنٹس کے ساتھ، پشاور اور کوئٹہ دونوں کو پلے آف میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کے لیے صرف ایک اور جیت درکار ہے۔
آج کے میچ کے بعد، پشاور اپنے آخری راؤنڈ میں کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گا، جبکہ کوئٹہ کے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف مزید دو میچ باقی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارنے والی کراچی کنگز کو پلے آف کے مقابلے میں رہنے کے لیے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے خلاف اپنے بقیہ میچز جیتنا ہوں گے۔ مزید برآں، انہیں زلمی، یونائیٹڈ، یا گلیڈی ایٹرز کے تعاون کی اس صورت میں ضرورت ہے کہ وہ اپنے باقی تمام میچ ہار جائیں، صرف اسی صورت مٰں کراچی کنگز پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پلے آف کے لیے راستہ صاف ہے، اسے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف جیت درکار ہے۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پہلے ہی پے در پے شکستوں کا سامنا کرنے کے بعد پلے آف کے مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔