پی ایس ایل 9 کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثناء جاوید کو 'خوبصورت' قراردے دیا  

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ  ثناء جاوید کو خوبصورت قرار دے دیا۔ 
پی ایس ایل سیزن 9 کے دوران گذشتہ روز یعنی 28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا، اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے اداکارہ
 ثناءجاوید سے ملاقات کی۔ 
ایرن ہالینڈ نے ثناء جاوید سے ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی، انہوں نے وہ سیلفی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئرکی۔
 
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثناء جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی”۔ 
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ثناء جاوید، ہمایوں سعید اور کنزہ ہاشمی کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی تھی۔  
واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔  
یاد رہے کہ اداکرہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثناء جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ 
ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔