پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر: پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

لاہور میں سیاسی کشیدگی کے باعث گزشتہ روز لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔

لاہور کے مال روڈ واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف جانا ہے، اس راستے پر پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے موجود ہے جبکہ دونوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں کشیدگی کے باعث لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلے کوالیفائر میں شائقین کرکٹ کی تعداد کم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔