پاکستان سپر لیگ کہ پروجیکٹ ہیڈ شعیب نوید نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی

پاکستان سپرلیگ کے پروجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے مزید مزید کام کرنے سے معذرت کرلی۔

 شعیب نوید نے گزشتہ برس ہی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ان کا 23 دسمبر کو معاہدہ ختم ہو رہا ہے ۔ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ  گزشتہ برس عہدہ پر براجمان ہونے والے شعیب نوید معاہدے میں توسیع نہیں لیں گے۔ شعیب نوید کا کا کہنا ہے کہ ینگ فیملی کی موجودگی میں محسوس ہوا کہ اب مختلف چیلنج کی طرف جانا ہے۔ پی ایس ایل پاکستان کا ایک بڑا برینڈ ہے جومیرے دل کے قریب رہے گا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق 

شعیب نوید کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد پی ایس ایل کے معاملات دیکھیں گے اور  پاکستان سپر لیگ سیزن 2021 کی حکمت عملی اور دیگر معاملات کی سربراہی بابر حامد کریں گے۔