قومی ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی واپسی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کہ ‘اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔
انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کم رفتار سے بولنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔ لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر پر عامر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور ان کی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے”۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔