رمیزراجا کی چٹا گانگ ٹیسٹ میچ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجا نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلا جانے والا چٹاگانگ ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرننگ پچ پر200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا ایک طرح کا امتحان تھا مگر زبردست بات یہ ہے کہ قومی ٹیم کی جانب سے ہدف کا تعاقب عمدہ طریقے سے کیا گیا۔ رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ گھر سے دورجیتنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔