بابر، رضوان کی جوڑی توڑکرکیا فائدہ ہوا؟ رمیزراجا کی ٹیم مینجمنٹ پرتنقید  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بابراعظم اور محمدرضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے پر ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔ 
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کے لئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا، جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر اس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ ان کی طرف ہے، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔ 
رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، دونوں کی شاندار جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟