انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بلے باز شبمن گِل 759 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے وین ڈرڈسن 745 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی 10ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالرز ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔
ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔