ایشیاءکپ: روی شاستری نے بابراعظم کونوجوان کھلاڑیوں کے لئے’’مثال‘‘قراردےدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور ہیڈکوچ روی شاستری نے موجودہ نسل کے نوجوان بیٹرز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک قابلِ تقلید ایک مثال قرار دے دیا۔ 
کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابراعظم 30 اور 40 رنز کی اننگز کو سنچریوں تبدیل کررہے ہیں، اگر ٹاپ تھری بیٹرز میں کوئی بلے باز سنچری بناتا ہے تو وہ ٹیم کا اسکور 300 کے پار پہنچانے میں ٹیم کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ 
انٹرویو میں سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پاکستان میں کون سی ٹیم 2 ستمبر کو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں۔ 
 انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں اس ٹیم 2011 کاورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے بعد مضبوط ترین ٹیم ہے۔ 

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ سات، آٹھ سالوں میں بھارت کو پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے فیورٹ سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ 2 سالوں میں بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے اُس رجحان کو کم کردیا ہے۔