سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کی کوچنگ ملنے کی پیشگوئی کردی۔ ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ پی سی بی میں کمان کی حالیہ تبدیلی کے بعد فوری طور پر فیصلے متوقع نہیں مگر میرے خیال میں کوچ کی پوسٹ مصباح الحق کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ پی سی بی میں اس وقت عدم استحکام ہے، ایک چیئرمین جاتا ہے تو کبھی دوسرا آجاتا ہے،اس طرح کی صورتحال میں پلاننگ متاثر ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کرکے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دی گئی تھیں، بعد میں انھیں کوچنگ تک محدود کیا گیا، ستمبر 2021میں جب رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی بنے تو مصباح الحق نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔