پاکستان میں کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویومیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن میں موجود کمزوریوں کا کھل کر انکشاف کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی چوتھے، 5ویں، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کیلئے کھلاڑیوں پر غورکررہی ہے، میرے خیال میں 5ویں نمبر پر بیٹنگ بارے میں اب بھی واضح نہیں کہ وہاں کون کھیلے گا۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کمزوریوں اور خامیوں کے بارے میں بات کی۔
کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے 5ویں نمبر پر بیٹنگ کے اردگرد جاری غوروفکراورغیریقینی صورتحال کا ذکر کیا۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ "ہمارے ذہنوں میں ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے۔ پھر بھی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی اب بھی چوتھے، 5ویں اور چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کے امکانات پرغورکررہی ہے۔ میرے خیال میں پانچویں نمبرپربیٹنگ کے بارے میں اب بھی تک کسی کا ذہن کلیئر نہیں ہے کہ وہاں کون کھیلے گا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہماری پاکستانی ٹیم بہت مضبوط نظرآرہی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کا آغاز 2 جون کو شریک میزبان امریکہ اور ہمسایہ ملک کینیڈا کے درمیان ہونے والے میچ سے ہوگا جبکہ ساتھی میزبان ویسٹ انڈیز گروپ پلے کے دوسرے دن گیانا میں پاپوا نیوگنی سے پنجہ آزمائے کھیلے گا۔
ویسٹ انڈیز کے ساتھ شریک میزبان کے طور پر یہ ٹورنامنٹ 2005ء کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد امریکہ کی پہلی عالمی کرکٹ نمائش کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع میچ 9 جون کو نیویارک کے آئزن ہاور پارک میں ہونا ہے۔
سیمی فائنل کے میچز بالترتیب گیانا اور ٹرینیڈاڈ میں 26 اور 27 جون کو ہوں گے، ورلڈ کپ کے فائنلز 29 جون کو بارباڈوس میں ہوں گے۔ انگلینڈ نے دفاعی چیمپئن کے طور پر آسٹریلیا کو شکست دے کر 2022ء کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔