روہت شرما نےورلڈکپ مقابلوں میں سب سےزیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈتوڑدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے 29 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا میگا ایونٹ میں 49 چھکوں کا ریکارڈ توڑدیا۔ 
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیرز 37، رکی پونٹنگ 31 جبکہ نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 29 چھکوں کے ساتھ اس فہرست میں موجود تھے۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔