قومی ٹیم میں واپسی سے نا امید سابق کپتان سلمان بٹ نے ون ڈے کرکٹ تک خود کو محدود رکھنے کے ساتھ بطور کمنٹیٹر کام کرنے کا پلان بنالیا۔
ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر نے پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بورڈ حکام کی جانب سے سلمان بٹ پر واضح کردیا گیا ہے کہ ٹیم میں کم بیک اور مستقبل کے حوالے سے وہ پی سی بی کے کسی پلان میں شامل نہیں۔
بورڈ حکام نے انہیں بتایا کہ وہ یہ حقیقت جاننے کے باوجود کرکٹ جاری رکھنا چاہیں تو ایسا کرنے کا حق رکھتے ہیں، سابق کپتان کا موقف تھا کہ اگر میرا کم بیک کا امکان نہیں تو پھر بہتر ہے کہ میری جگہ کسی نوجوان کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، سلمان بٹ اب کمنٹری کے ساتھ کوچنگ میں نام کمانے کے خواہش مند ہیں۔
اس سے قبل سلمان بٹ نے قاعد اعظم ٹرافی بھی کھیلنے سے انکار کردیا تھا، سلمان بٹ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر قائداعظم ٹرافی سےدستبردار ہوگئے ہیں۔