سرفراز احمد کو کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد میں کہا گیا کہ  یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔