قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3000 رنز مکمل کر لیے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 ہزار رنز مکمل کیے۔ سرفراز یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔ انہوں نے 3000 رنز اپنے کیریئر کے 52 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیے۔
91 ٹیسٹ اننگز کھیلنے کے بعد سرفراز نے گال ٹیسٹ میں کریز پر اپنی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چار سنچریوں اور 21 نصف سنچریوں کا ایک متاثر کن مجموعہ بنارکھا ہے، تاہم، وہ گال ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے کیونکہ وہ 17 رنز بنا کر پربت جے سوریا کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
سرفراز احمد پاکستان کے لیے 21 ففٹیز اور4 سنچریز بھی اسکور کرچکے ہیں۔ وہ3000 رنز اسکور کرنے والے مجموعی طور پر پاکستان کے 20 ویں بلے باز ہیں۔