لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والےمیچ میں شاہین آفریدی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کرکے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بالر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اسلام آبادیونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہین نے اپنےکوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین آفریدی سے قبل سابق کرکٹر وہاب ریاض نےپی ایس ایل میں 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزا اپنے نام کیا تھا۔
اس فہرست میں فاسٹ بولر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ہمراہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔