انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی تاہم ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے وہ 824 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے شبھمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ویرات کوہلی 768 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے جبکہ بلیوشرٹس کے کپتان روہت شرما 746 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، فل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد رضوان 800 پوائںٹس کے ہمراہ تیسری اور بابراعظم چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
اسی طرح ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولرشاہین آفریدی آئی سی سی کی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں قدرے اوپر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کے 733 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جب کہ بھارتی پیسر جسپریت بھمراہ 867 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ رینکنگ میں 11ویں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں، ان کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں شامل نہیں ہے۔
آئی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا۔