شاہین شاہ آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش ہیں جب کہ انھوں نے بورڈ کو اپنا سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ روز شاہین آفریدی کو کپتانی سے برطرف کردیا تھا، انھیں اس بات پررنج تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے انہیں کپتانی سے ہٹایا گیا، اتوار کی شام شاہین اس وقت حیرت سے دنگ رہ گئے جب پی سی بی نے قیادت میں تبدیلی کی پریس ریلیز میں ان سے منسوب فرضی جملے بھی شائع کیے۔
ذرائع کے مطابق شاہین نے فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کرکے اس نامناسب اقدام پر احتجاج کیا،وہ سوشل میڈیا پر اس کی تردید بھی کرنا چاہتے تھے مگر قریبی شخصیات نے تنازع کھڑا ہونے کے خدشے کی وجہ سے انھیں باز رکھا،البتہ شاہین کا غصہ رات گئے تک ٹھنڈا نہیں ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہین کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزاز کی بات تھی،وہ ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھیں گے۔