شاہین اور فخر ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 اکتوبر کو ٹیم کا حصہ بن جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

عمر رشید، شاہین آفریدی اور فخر زمان کے لندن میں جاری ری ہیپ پروگرام میں اُن کی مدد کریں گے جس کے بعد دونوں کرکٹرز اکتوبر میں قومی اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ اوپنر فخر زمان ایشیاکپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے آرام دیا گییا تھا۔