قومی ٹیم کے پیسر اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ’نو لُک سکس‘ کی مشق شروع کر دی۔
شاہین آفریدی 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بطور کپتان اپنی پہلی اسائنمنٹ کی تیاری کررہے ہیں۔
انہوں نے آکلینڈ میں پریکٹس کے لیے لگائے گئے نیٹ سیشن کے دوران اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بولنگ پر توجہ مرکوز کی بلکہ بیٹنگ کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔
شاہین آفریدی نے ایڈن پارک میں بائیں ہاتھ کے اسپنر کے خلاف منفرد ‘نولُک سِکس لگاکر دیکھنے والوں کو متاثر کیا اور بیٹنگ میں اپنی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے اس زبردست چھکے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کا مکمل اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان پر مشتمل ہے۔