بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔
ایکسپیرس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔
شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔
پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹرز، لاہور، کراچی ، راولپنڈی اور ملتان میں ہورہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندرز نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔