شاباش ٹیم پاکستان، بہت عمدہ کارکردگی دکھائی، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر ٹیم پاکستان کو شاباش دی اور گرین شرٹس کے لیے خوشی سے تالیاں بجائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اتوار کے روز ڈبلن میں کھیلا گیا تیسرا اور آخری فیصلہ کن میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 
آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کرکے سیریز جیتنے پر سابق کپتان شاہد آفردی بھی خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ 
پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سےاپنے نام کرلی۔ ابتدا میں پچھلے قدموں پر میں جانے کے باوجود ٹیم کے شاندار کم بیک اور سیریز جیتنے پر خوشی سے نہال سابق اسٹار آل راؤنڈر کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی اور مستقبل کے مہمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 
پاکستان کی فتح کے بعد شاہد آفریدی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا جس میں قومی کرکٹرز کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے ساتھ شاباش دی۔

 شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں اور جب ہر کوئی اپنا حصہ ڈالتا ہے تو بہترین نتائج آتے ہیں۔

بابر اعظم نے ایک ہی جست میں کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے بالخصوص شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس پر انہیں داد دی اور تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر آپ تعریف کے مستحق ہیں۔