قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا دوبارہ کپتان نامزد کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
شاہد خان آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین خان آفریدی کی جگہ بابراعظم کو کپتان بنائے جانے پر کہا کہ میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں موجود بہت تجربہ کار کرکٹرز کے فیصلے سے حیران ہوں۔،،
اپنے دور کے عظیم آل راونڈرنے مزید کہا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر تبدیلی ضروری تھی تو پاکستانی ٹیم کی قیادت کے لیے سینئر بیٹر محمد رضوان بہترین انتخاب تھا۔،،
شاہد آفریدی نے کہا لیکن اب نئے کپتان کا فیصلہ کرہی لیا گیا ہے تومیں پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔،،