آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔
دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 156 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 35 ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے 97 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ کپتان شکیب الحسن 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 37.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد نبی 6، راشد خان 9، مجیب الرحمان ایک اور نوین الحق صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 3، 3، شوریف الاسلام نے 2 جبکہ متفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ:
کپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان۔