قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی سندھ پریمئیر لیگ میں جارحانہ بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے۔
سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بےنظیرلال کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی زبردست اننگز کھیل ڈالی۔
سابق کرکٹر کا فٹنس لیول دیکھ کر ٹوئٹر (ایکس) پر شائقین نے انہیں خوب داد دی جبکہ کئی صارفین نے انہیں موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھی فٹ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ 8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ نے چنائے ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 کے ٹیسٹ کی یاد دلادی جہاں انہوں نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔