ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کوہرا کرنیا ریکارڈ بنادیا

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقہ نے پیر کےروز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی فتح کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ فتح ٹورنامنٹ میں پروٹیز کی مسلسل ساتویں جیت کی نشاندہی کرتی ہے، جس نے انہیں 2014 کے بعد پہلی بار میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا ہے۔ یہ مسلسل سات فتوحات کسی ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جیت کی سب سے زیادہ تعداد ہیں۔ 
مردوں کےٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم:

7 - 2024 میں جنوبی افریقہ۔

6 - سری لنکا 2009 میں۔

6 - 2010 میں آسٹریلیا۔

6 - 2021 میں آسٹریلیا۔ 
دریں اثنا، ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول نے پیر کےروزٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بات کی۔ 
یاد رہے کہ ونڈیز اپنا آخری سپر 8 میچ جنوبی افریقہ کے خلاف اینٹیگا میں ہار گئی اور سیمی فائنل سے باہر ہو گئی۔ روومین پاول نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن نے انہیں مایوس کیا۔ 
پاول نے کہا کہ "کریڈٹ لڑکوں کو دینا ہوگا، وہ آخری دم تک لڑے۔ ایک بیٹنگ گروپ کے طور پر، یہ ایک ایسی کارکردگی ہے جسے آپ بھولنا چاہیں گے۔ ہم نے درمیان میں اچھی بلے بازی نہیں کی۔ یہ کوئی آسان وکٹ نہیں تھی، خاص طور پر شروع میں، جبکہ درمیانی اوورز میں ہم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں۔ جس نے ہماری بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔،، 
انہوں نے گیند بازوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بولنگ قابل تعریف تھی۔ ہمارا مقصد صرف 135 رنزکا دفاع کرتے ہوئے اپنی بیسٹ پرفارمنس دینا تھا۔،، 
روومین پاول نے گزشتہ 15 مہینوں کے دوران رینکنگ میں نمبر 9 سے نمبر 3 تک پہنچنے کی کامیابی کو نوٹ کرتے ہوئے ٹیم کی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ کے بارے میں کیریبین میں کافی چرچا ہے۔ اب اصل کام کیریبین کے لوگوں کو فخر کرنے کے لیے شروع ہوتا ہے۔،، 
انہوں نے مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیااورکہا کہ "ہجوم لاجواب رہا ہے۔ کیریبین کرکٹ میں دوبارہ رونق دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ انٹیگوا اور پورے کیریبین میں اپنی ٹیم کی کی حمایت کے لیے میں ہر کسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"