سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی  

سری لنکا نے بھارت کے ساتھ شیڈول سیریز سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بولر کے ساتھ کوچنگ معاہدے میں توسیع کردی۔ 
سری لنکا رواں سال جولائی سے اگست تک محدود اوورز کی ہوم سیریز کے لیےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نئے چیمپئن انڈیا کی میزبانی کرے گا۔  
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ساتھ کوچنگ معاہدے میں توسیع کردی ہے۔ 
عاقب جاوید کا 15جولائی 2024 تک سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ تھا، سری لنکا کرکٹ نے بولنگ کنسلٹنٹ کےلیے عاقب جاوید سے معاہدہ کیا تھا۔ تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے معاہدے میں 30 ستمبر2024 تک توسیع کردی گئی ہے۔ 
اس حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ نے دوبارہ پیشکش کی، معاہدے میں توسیع کی پیشکش میں نے قبول کرلی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں سری لنکا کی بھارت اور انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز شیڈول ہیں۔ سری لنکا رواں سال جولائی سے اگست تک محدود اوورز کی ہوم سیریز کے لیےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نئے چیمپئن انڈیا کی میزبانی کرے گا۔