سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کا اسکواڈ منظوری کے لیے ملک کے وزیر کھیل کو بھیج دیا گیا ہے۔ دیموتھ کرونارتنے کی قیادت میں سری لنکن ٹیم 16 جولائی سے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
سری لنکا کے متوقع اسکواڈ میں دیموتھکرونارتنے (کپتان)، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نشان مدوشکا (وکٹ کیپر)، سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس، پربات جے سوریا، لکشیتھا مناسنگھے، پراوینانڈا، پرباتھ جے سوریا، پراویننڈا مدوشکا، وشوا فرنینڈو، اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم اس اہم سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ کھیلنے کے لیے ہمبنٹوٹا پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے تیسری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا آغاز ہوگی۔
پاکستان کے دورہ سری لنکا کا شیڈول:
11-12 جولائی: ہمبنٹوٹا میں دو روزہ میچ۔
16-20 جولائی: گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ۔
24-28 جولائی: سنہالیز اسپورٹس کلب، کولمبو میں دوسرا ٹیسٹ۔
پاکستان سکواڈ:
قومی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد ہریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔