ایشیائی چیمپئن سری لنکا نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
سری لنکا نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کی صورت میں زمبابوے کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میچز میں حصہ لینے کی اہل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ دومرتبہ کا عالمی چیمپئن رہنے والا ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکا اور کوالیفائنگ رائونڈ سے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا۔۔
بھارت میں رواں برس 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جانے والے 13ویں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975 میں پہلا اور 1979 میں دوسرا کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، اسے دنیائے کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا مگر حالیہ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوئی قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔