ٹی 20 ورلڈکپ 2024 : کیاسنیل نارائن ویسٹ انڈیزکی نمائندگی کریں گے؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان راومن پاؤل نے سنیل نرائن کی قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ جس کے بعدسے شائقین کرکٹ کے سامنے یہ سوال ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں کیاسنیل نارائن ویسٹ انڈیزکی نمائندگی کریں گے؟ 
یاد رہے کہ سنیل نارائن نے بھارت میں جاری آئی پی ایل میں منگل کےروز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے شاندار سنچری بنائی تھی۔ جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم کے کپتان راومن پاؤل نے سنیل نرائن کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 
راومن پاؤل کا کہنا تھا کہ سنیل نرائن نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا اور گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی، پچھلے ایک سال سے میں اس بارے میں سنیل نرائن سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔،، 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنیل نرائن کے قریبی دوستوں کے ذریعے بھی ان کے لیے پیغامات پہنچائے تاہم سنیل نرائن فی الحال اس بارے میں کوئی بات نہیں کررہے۔،، 
راومن پاؤل کا کہنا تھا کہ میں نے کیرن پولارڈ، ڈیون براوواور نکولس پوران سے بھی کہا ہے کہ وہ سنیل نارائن سے اس سلسلے میں بات چیت کریں۔ 
ویسٹ انڈیز ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا انہیں امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل سنیل نرائن کو منا لیں گے کہ وہ میگا اوینٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں۔