بھارتی بلے باز سوریاکماریادیو مسلسل دوسری مرتبہ ٹی 20 کرکٹرآف دی ایئرقرار

اپنے شاندار شاٹس کے ساتھ بھارتی بلے باز سوریا کماریادیو نے 2023 کے بہترین پلیئر کا اعزاز ایک بار پھر حاصل کرلیا، اس سال ان کی رنز بنانے کی اوسط 50 کے قریب بند ہوئی اور اسٹرائیک ریٹ 150 سے بھی زیادہ رہا۔
بھارتی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے اپنی ٹیم میں پورے سال ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا، انہوں نے اپنے ساتھی بلے بازوں کو کئی میچ جیتنے والی شراکتیں فراہم کیں۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ہندوستانی بلے باز نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ 
دوسری جانب زمبابوے کے آل رائونڈر سکندر ضا کے ساتھ دیگر انٹرنیشنل پلیئرز الپیش رامجانی اور مارک چیپمین بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے تھے، تاہم بلیوشرٹس کے سوریا کمار یادیو نے مسلسل دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
انٹڑنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سوریا کمار یادیو نے 2023 میں ٹی 20 فارمیٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
بھارتی کھلاڑی نے 2023 میں کھیلی گئی 17 اننگز میں 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز اسکورکیے، ان کے ساتھ  زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے تھے۔ 
گزشتہ برس بھی آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کو 2022 کا ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔