ٹی 20 بلاسٹ، حسن علی میچ سے پہلے ہی انجرڈ ہوگئے

انگلش ٹوئنٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں برمنگھم بیئرز میں شامل پاکستانی پیسر حسن علی میچ سے قبل ہی گرائونڈ میں پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے۔

پاکستانی پیسر حسن علی یارکشائر کے خلاف ٹیم کا افتتاحی میچ نہیں کھیل پائے، حسن علی میچ سے چند لمحے قبل گراؤنڈ میں وارم اپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انھیں برمنگھم بیئرز کا اسٹاف اٹھاکر گراؤنڈ سے باہر لے گیا۔

پیسر کی انجری کی نوعیت کے حوالے سے ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں، ان کی ٹیم نے افتتاحی مقابلہ 34 رنز سے جیت لیا تھا۔