ٹی20 ورلڈکپ2024: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے ہرادیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے دی۔
برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 201 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔
گروپ ڈی میں آسٹریلیا کی ٹیم دو میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس لیکر پہلے نمبر پر آگئی۔ جبکہ انگلینڈ بدستور ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا۔

انگلینڈ کی اننگز:
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے 73 رنز کا آغاز فراہم کیا، فل سالٹ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ 92 کے مجموعی اسکور پر جوز بٹلر بھی 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ول جیکس 10 اور جونی بیرسٹو 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، معین علی نے 25 اور لیام لیونگسٹون نے 15 رنز بنائے۔ ہیری بروک 20 اور کرس جورڈن ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2، جوش ہیزل ووڈ اور مارکوس اسٹوئنس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
آسٹریلیا کی اننگز:
قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
 
آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے ٹیم کو 70 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے انکے فوراً بعد 74 کے مجموعی اسکور پر ٹریوس ہیڈ بھی 34 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ 
مچل مارش 35، گلین میکسویل 28، مارکوس اسٹوئنس 30 اور ٹم ڈیوڈ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ پیٹ کمنز صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ میتھو ویڈ 17 اور مچل اسٹارک 0 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی طرف سے کرس جورڈن نے 2، معین علی، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیام لیونگسٹون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈز: 
آسٹریلیا:
 ڈیوڈ وارنر،  ٹریوس ہیڈ،  مچل مارش (کپتان)،  گلین میکسویل،  مارکس اسٹونیس،  میٹ ویڈ (وکٹ کیپر)،  ٹم ڈیوڈ،  پیٹ کمنز، مچل اسٹارک،  ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔ 
انگلینڈ: فل سالٹ، جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید، مارک ووڈ۔