کوورنا کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر طور پر صحت یاب ہوگئے

کوورنا وائرس کا شکار سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی جوئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

توفیق عمر کا کہنا ہے کہ اللہ نے خاص کرم نوازی کی ہے، اب مکمل طور ہر صحت یاب ہوچکا ہوں، کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ٹیسٹ اوپنر نے واضح کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں پریشان نہ ہوں، اپنی قوت معدافت بڑھانے پر توجہ دیں، میری طرح خود کو گھر پر آئسولیٹ کرکے ایک کمرے تک محدود کرلیں، بچوں اور گھر میں موجود معمر افراد سے دور رہیں۔