برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے لارڈز گراؤنڈ پر ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جانی بیئرسٹو کو متنازع آؤٹ قرار دیے جانے پر آسٹریلوی کرکٹرز کو زبانی طور پر مورد الزام ٹھہرایا تھا تاہم انہوں نے اس معاملے کو سفارتی طور پر اٹھانے سے گریز کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اب اس سارے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیس نے سوشل میڈیا پر جواب دیا ہے کہ آسٹریلیا کی مین اور ویمن کرکٹ ٹیموں پر فخر ہے، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی دو ایشز میچ جیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہی پرانے آسٹریلوی کرکٹرز جو ہمیشہ جیتتے ہیں، کھلاڑیوں کا فاتح کے طور پر استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔
یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آوٹ کردیا تھا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران انگلش شائقین نے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔