جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے خلاف امپائر کے متنازع فیصلے سے بھارتی ٹیم کو بڑا فائدہ حاصل ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں جانے والی بھارتی ٹیم کے ساتویں اوور میں امپائر جیکولین ولیمز نے ایک گیند اضافی کروادی، جس پر جمیما روڈریگوئز نے چوکا جڑدیا، بعد ازاں وہ 38 گیندوں پر 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، ان کی اس کاوش کی بدولت بھارت یہ میچ جیت گیا۔
سوشل میڈیا پر بھی ناقص امپائرنگ کی وجہ سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔