امریکا یا پاکستان، برائن لارا کس ٹیم کو سپر8 میں دیکھناچاہتے ہیں؟

امریکہ یا پاکستان؟ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ بلے باز نے بتادیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں میں سے ایک ٹیم 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرے۔ اور یہ ٹیم ہے امریکا۔۔۔۔ 
ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ پلیئر برائن لارا نے واضح موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے بجائے امریکا کو سپر 8 میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ساببق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کے بجائے امریکا کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو نہ صرف آئرلینڈ کو ہرانا لازمی ہوگا بلکہ آئرلینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، بارش ہونے کی صورت میں امریکا اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گا جبکہ پاکستان کا سفر آئرلینڈ سے مقابلے کے بعد یہیں ختم ہوجائے گا، تاہم برائن لارا نے پاکستان کے گروپ اے سے جلد باہر ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔  
اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے برائن لارا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں سپر 8 میں بھارت کے ساتھ امریکا کی ٹیم جائے۔ 
انہوں نے کہا کہ یقیناً پاکستان کے پاس سپر 8 میں رسائی کے لیے ایک موقع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ امریکا کو اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی وہ ایسا کرتے ہیں تو کوالیفائی کرجائیں گے۔ 
برائن لارا نے کہا کہ اگر امریکی ٹیم سپر 8 میں کوالیفائی کرجاتی ہے تو یہ ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔،،