وہاب ریاض نے وقار یونس سے رویہ نرم رکھنے کی اپیل کردی

وہاب ریاض نے وقار یونس سے رویہ نرم رکھنے کی اپیل کردی۔

بولنگ کوچ نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پروہاب ریاض اور محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ساتھ انھوں نے دونوں کرکٹرز کی وائٹ بال کرکٹ میں بہترکارکردگی کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی تھی۔

وہاب ریاض نے وقار یونس سے رویہ نرم رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اچھی کارکردگی نہ دکھا پاؤں تو بولنگ کوچ طویل عرصے تک بات بھی نہیں کرتے، میری اپنے اہداف پر نظر ہے۔ جواب میں وقار یونس نے کہا کہ میں پیسر کے بچپن سے ان کا ساتھ دیتا آیا ہوں، وہ توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائیں تو دکھ ہوتا ہے۔