وقاریونس کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لئے اپنے منتخب کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 
وقار یونس نے آنے والےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے لیے اپنے انتخاب کا ایک خاکہ پیش کیا، یہ فرض کرتے ہوئے کہ محمد رضوان، اعظم خان اور حارث رؤف سمیت تمام زخمی کھلاڑی وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔ 
جمعرات کےروز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ کے پری شو کے دوران، وقاریونس نے ایک مضبوط ٹاپ آرڈر کا انتخاب کیا جس میں صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان، کپتان بابر اعظم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف پان میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل سابق پیسر نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب، فخر زمان اور عثمان خان کے ساتھ بابراعظم کو ٹاپ آرڈر میں جگہ دی۔ 
اسپن بالنگ اٹیک کے ساتھ آل راؤنڈرز کے طور پر وقار یونس نے شاداب خان، افتخار احمد اور عماد وسیم کو ترجیع دی جبکہ ابرار احمد اور اسامہ میر کو بھی اپنے خیالی اسکواڈ میں شامل کیا۔ 
فاسٹ بولنگ لائن اَپ میں سابق لیجنڈری کرکٹر نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر کے علاوہ حارث رؤف کو منتخب کیا جبکہ نوجوان بولر زمان خان اور عباس آفریدی کو کم تجربے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر رکھا۔ 

وقار یونس کا تشکیل دیا گیا 15 رکنی اسکواڈ درج ذیل کھلاڑیون پر مشتمل ہے: 
کپتان بابراعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز)، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث رؤف۔