وارکشائرکے ہیڈکوچ کا پاکستانی فٹنس کیمپ میں حسن علی کا نام آنے پرردعمل

برطانوی لیگ واروکشائر کے ہیڈ کوچ، مارک رابنسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ اپنے وعدوں کی وجہ سے کاؤنٹی چیمپیئن شپ سیزن کے افتتاحی میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کی عدم موجودگی کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ حسن علی ان 29 کھلاڑیوں کے گروپ کا حصہ ہیں جنہیں کاکول اکیڈمی میں 26 مارچ سے 8 اپریل تک فٹنس کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ 
دوسری جانب واروکشائر 5 اپریل کو ایجبسٹن میں ووسٹر شائر کے خلاف اپنے سیزن کا آغاز کرنے والی ہے۔ 
مارک رابنسن نے پاکستان میں کرکٹ کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے حسن علی کی آمد کے وقت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا اظہار کیا۔ 
مارک رابنسن نے بی بی سی ڈبلیو ایم اسپورٹ کو بتایا کہ پاکستان میں بدلتے واقعات کی وجہ سے ہمیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ حسن کب آئے گا۔ 
ان کا کہن اتھ اکہ "مجھے نہیں لگتا کہ وہ یہاں پہلے میچ کے لیے آسکے گا۔" 
حسن علی، جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حال ہی میں ختم ہونے والے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں، وارکشائر کے عمدہ پلیئرز کی فہرست میں اضافہ کرتے ہیں لیکن یہ امکان بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کی وجہ سے وہ وارکشائر کے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتے۔