پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے خبردار کیاکہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی فاسٹ بولرز کو روبوٹ بنادے گی۔
بولرز آئیں گے اور بغیر سوئنگ کے بولنگ کرکے چلے جائیں گے، یہ میرے لیے بھی عجیب صورتحال ہے کیونکہ میں خود گیند کو تھوک سے چمکاتے اور سوئنگ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ وسیم اکرم نے مزید کہاکہ میں بھی اس مشکل وقت میں احتیاطی تدابیر کا حامی ہوں، بولرز کو سوئنگ کیلیے گیند کے پرانے اور کھردرے ہونے کا انتظار کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ویسلین بھی گیند کو چمکانے کیلیے استعمال ہوسکتی ہے لیکن بہرحال ہم دیکھیں گے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں کیا صورتحال رہتی ہے۔